کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کا تاحال پتہ نہ لگ سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی گمشدگی کی اطلاع اہلِ خانہ نے 4 روز بعد دی، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بچی کی والدہ نے پولیس کو درخواست میں بیان دیا ہے کہ وہ اور اس کا شوہر ملازمت کرتے ہیں، واقعے کے روز بچی مدرسے پڑھنے گئی تھی جہاں سے وہ واپس نہیں آئی۔
والدین کے مطابق محلے کی ایک فیملی پر انہیں شک ہے، کیونکہ ان کی بچی ان کے گھر جایا کرتی تھی لیکن جب اس فیملی کے خراب چال چلن کا پتہ چلا تو میں نے اپنی بچی کو اس گھر میں جانے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: قصور سے لاپتہ ہوا 10 سالہ بچہ بازیاب
بچی کی والدہ نے درخواست میں شہزادی، گڑیا، نواب، پپو اور ارسلان نامی افراد کو نامزد کیا ہے۔
بچی کی والدہ کے مطابق شہزادی خود کو پولیس اہلکار بتاتی ہے اور دھمکاتی ہے کہ پولیس اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔