• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے: فردوس عاشق

عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، فردوس عاشق اعوان


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کی نیب آرڈیننس پر سیاست افسوس ناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملزم کا نہیں اے این ایف کا ٹرائل ہو رہا ہے: فردوس

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہیں گے، عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کیے ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ کرنے والے پبلک آفس ہولڈرز کارروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ’بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتے‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرڈیننس کے تحت دیانت دار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف و خطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمے داریاں انجام دیں سکیں گے، اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہو گا۔

تازہ ترین