• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ اور شہروز کی طلاق نہیں ہوئی،بہروز سبزواری

 ان دونوں کے درمیان معمولی ناراضگی ہے، جو جلد ختم ہو جائے گی،  بہروز سبزواری


ٹیلیویژن اور فلموں کی معروف جوڑی سائرہ اور شہروز سبزواری کے مابین طلاق نہیں ہوئی۔ ان دونوں کے درمیان معمولی ناراضگی ہے۔جو جلد ختم ہو جائے گی۔

لڑائی کس گھر میں نہیں ہوتی۔طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہار سائرہ کے سسر اور شہروز کے والد بہروز سبزواری نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے مزید بتایا کہ ان دنوں سائرہ کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں۔اس لیے وہ اپنے والد کے گھر رہ رہی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا طلاق کی خبریں چلا رہا ہے۔

فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوٹ کرتے رہتے ہیں۔

لیکن حالیہ دنوں میں شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر تو شیئر کی گئی لیکن 6 ماہ سے انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی۔فن کاروں میں شادیاں اور طلاقوں کا ملا جلا رجحان چل رہا ہے۔رواں برس کئی فن کاروں کے مابین طلاقیں سامنے آئیں۔

تازہ ترین