• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 2019ء کا آخری سورج ڈھل گیا


پاکستان میں تلخ و شیریں یادوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر 2019ء کا سورج ڈھل گیا۔

2019ء کے ڈھلتے سورج نے اہل پاکستان کو نئی امید اور نئی صبح کا پیغام دیا کہ جو بیت گیا، اسے بھول جائیں اور نئے سال میں نئے حوصلے سے جائیں۔

پاکستان میں نیا سال 2020ء چند ہی گھنٹوں کی دوری پر ہے۔

اس سے قبل عیسوی کلینڈر کے نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے اور نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت مشرقی حصے میں واقع ممالک و جزائر میں سال 2020 شروع ہوگیا۔

دنیا میں نئے سال 2020 کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور کے گرد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد اسکائی ٹاور کے گرد جمع ہوگئی، نئے سال کی آمد پر خوب ہلہ گلہ اور شور شرابہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز آسٹریلیا میں بھی ہوچکا ہے، سڈنی ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس پر سال نو کی آمد پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین