• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنیوالے چینی باشندے کی ضمانت منظور

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں گاڑی کی پارکنگ کے تنازعہ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چینی باشندے کی ضمانت مقامی عدالت نے منظور کر لی ہے۔

کاروباری ویزے پر پاکستان آئے ہوئے چینی باشندے سونگ پوپینگ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی حالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزم سونگ پوپینگ کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے قیوم آباد فلائی اوور کے نیچے ایک شاپنگ مال کے باہر نو پارکنگ زون میں زبردستی پارکنگ کرنے کے دوران چینی باشندہ لا قانونیت پر اتر آیا تھا اور گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے والے ٹریفک کانسٹبل محمد عامر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چینی ملزم سونگ پوپینگ کوگرفتار کر لیا تھا اور اس کے زیر استعال گاڑی بھی قبضے میں لے لی تھی۔

تازہ ترین