• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے


اومان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے، ان کی عمر 79برس تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

سلطان قابوس نے 1970 میں اومان کا تخت سنبھالا تھا، وہ اومان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کےدور میں اومان نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سلطان قابوس کی اولاد نہیں، اس لیے انہوں نے جانشین بھی نامزد نہیں کیا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے،  شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ  کرے گی۔

تازہ ترین