• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل سرمایہ بینکوں کے خزانے نہیں نوجوان ہیں: سراج الحق

جس نوجوان کے دل میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہو وہ ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے،  سراج الحق


امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ ہمارا اصل سرمایہ بینکوں کے پوشیدہ خزانے نہیں ہیں، اصل سرمایہ نوجوان ہیں، جو حال اور مستقبل ہیں۔

لاہور میں امیر ِجماعت اسلامی سراج الحق نے خیبر پختون خوا کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن پاکستان اسلامی و خوش حال ملک بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ بوسیدہ استحصالی نظام ظلم و کرپشن سود کا نظام ایک دن ختم ہوگا، جس نوجوان کے دل میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہو وہ ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کو خوش حالی و امن دے سکے، ہمارا دشمن اسلحے کی بنیاد پر لڑتاہے جبکہ مسلمان اخلاص و کردار سے لڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سابق حکمران پارٹیوں نے اپنی مجبوریوں کو ووٹ دیا، سراج

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری سیاسی جماعتیں ووٹ و سپورٹ چاہتی ہیں، جبکہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں بے روزگاری نہ ہو۔

امیر جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں بھائی چارہ ہو، ظلم و ستم نہ ہو، چاہتے ہیں ہر نوجوان مجاہد بنے، شجر سایہ دار بنے، تابع دار بیٹا بنے۔

تازہ ترین