لاہور.......وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معافی نہیں ملے گی قوم نے پہلے دھرنے والوں کی تقاریر کو برداشت کیا تھا اس کو بھی کریں ۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے احسن طریقے سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرایا ہے اس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص پر شک ہو کہ وہ دہشت گردوں کا ساتھی ہوسکتا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کرنی چاہیے اور جب تک ٹھوس شواہد نہ ملیں کسی کو دہشت گردکہنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تمام ادارے کارروائی کررہے ہیں قومی اتفاق رائے سے آپریشن ہورہا ہے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں کامیاب ہوں گے ۔