• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی اورنج لائن منصوبہ جلد فعال بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی اورنج لائن منصوبہ جلد فعال بنانے کی ہدایت


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کا اورنج لائن منصوبہ جلد فعال بنانے کی ہدایت کردی۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے آپریشنل اینڈ مینٹی نینس کنٹریکٹ کے امور کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹ سے متعلقہ امور قواعد و ضوابط کے مطابق جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ضروری امور بلا تاخیر نمٹائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو اورنج لائن منصوبے پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس کی مدد سے تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ٹرین کے ٹیسٹ رَن کامیابی سے چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرایہ طے کرنے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی جبکہ کرایہ عام آدمی کی استطاعت کے مطابق ہوگا۔

اجلاس کے دوران جس میں آپریشنل اینڈ مینٹی نینس کنٹریکٹ محکمہ قانون کو بھجوانے کا فیصلہ کیاگیا۔

ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین کا 27 اعشاریہ ایک کلومیٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے ہوگا۔

تازہ ترین