• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12مئی،مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ 12مئی سےمتعلق کیس میں مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا،سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے گرفتاری میں ناکامی ظاہر کرتے ہوئےمفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت کی استدعا کی،عدالت نے 31 جنوری تک مہلت دیدی،عدالت نے مفرور 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جن میں عبدالباری کاکڑ،حبیب اللہ،مشتاق اور وکیل خان شامل ہیں، مقدمے میں پولیس نے پیپلز پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے 400 / 500 نامعلوم کارکنوں کو شامل کیا ہے۔
تازہ ترین