• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، دوسرے شہروں کو گندم کی ترسیل اورنقل وحمل پر مکمل طور پرپابندی عائد

ملتان (نمائندہ جنگ)محکمہ خوراک ملتان نے دوسرے شہروں کو گندم کی ترسیل اورنقل وحمل پر مکمل طور پرپابندی عائدکردی،دیگر اضلاع میں اسمگلنگ کو روکنے کیلئے پنجاب کے اضلاع میں پولیس کے تعاون سے چیک پوسٹ قائم کردی گئی، تفصیلات کےمطابق محکمہ خوراک ملتان نے دوسرے شہروں کو گندم کی ترسیل اور گندم کی نقل وحمل پر مکمل طور پرپابندی عائدکردی ہے بلکہ گندم کی ضلع بندی کردی گئی ہے،محکمہ خوراک ملتان کےسینئر افیسرچوہدری مزمل نے بتایا کہ ملتان کے 7سے زائد گندم خریداری مراکز پر 10لاکھ گندم بوری سے زائد سٹاک میں پڑی ہوئی ہے جبکہ ملتان کی ضرورت صرف 9لاکھ بوری گندم ہے اس طرح نئی گندم کی فصل آنے میں 90دن باقی ہیں جس کیلئےساڑھے 8لاکھ گندم بوری کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایاکہ گندم خریداری مرکزلطف پور میں ایک لاکھ 30ہزار گندم بوری،جلا پورپیروالہ سنٹر ون میں ایک لاکھ 30ہزار گندم بوری ،جلا لپور پیر والہ ٹوسنٹرمیں ایک لاکھ 60ہزار،گردیز پورسنٹر میں ایک لاکھ 30ہزاربوری، دائرپورگندم خریداری سنٹرمیں ایک لاکھ 60ہزار،پی آرسنٹر ٹو 30ہزار ، شجاع آباد سنٹر میں ایک لاکھ ،سائیلوزسنٹر میں ایک لاکھ 30ہزاربوری گندم سٹاک میں ہے،دوسری جانب صوبہ بھر میں معیاری آٹے کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدارمیں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آٹے کی دیگر اضلاع میں سمگلنگ کو روکنے کیلئے پنجاب کے اضلاع میں پولیس کے تعاون سے چیک پوسٹ قائم کردی گئی، اس ضمن میں محکمہ خوراک پنجاب کی ہدایت پرپنجاب کو صوبہ سندھ،بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے ملانے والے اضلاع میں محکمہ خوراک اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہیں جہا ں پرمحکمہ خوراک کے بغیر پرمٹ کے آٹا دیگر صوبوں میں لے جانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھا م کرکے صوبہ بھر میں آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،میلسی میں شہریوں کو مسلسل پانچوں روز بھی آٹا نہ مل سکا، شہریوں کی حکومتی عہدیداروں اور انتظامیہ کو عوام کی آٹا نہ ملنے پربد دعائیں، خانیوال، عبدالحکیم میں ا ٓٹے کا شدید بحران ہے،فیر پرائس پر ملنے والا آٹا غیر معیاری ہے۔
تازہ ترین