• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے نواسے جنید صفدر نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کرلی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نواز شریف کے نواسے اور مریم صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر نے ایل ایس ای سے12 ماہ کاکورس مکمل کرکے انٹرنیشنل ریلیشنز کی ڈگری حاصل کرلی ہے، مریم اور کیپٹن صفدر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شریک نہیں ہوسکے جبکہ نواز شریف کا رائل برومپٹن ہسپتال میں اپائنٹمنٹ تھا اس لئے وہ بھی شرکت سے قاصر رہے۔ جنید صفدر اس سے قبل یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھکس میں بھی ماسٹرز کرچکے ہیں،اس کی گریجویشن کی تقریب 2019 کے موسم گرم میں ہونا تھی لیکن اس وقت ان کے والدین اور نانا جیل میں تھے، اس سے قبل انھوں نے ڈرہم یونیورسٹی سے سیاست میں فرسٹ کلاس آنرز بھی کیاتھا ،ڈرہم، یوسی ایل اور ایل ایس ای میں دوران تعلیم انھوں کھیلوں کے مختلف ٹورنامنٹس میں پورے برطانیہ میں ان یونیورسٹیوں کی پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی کی، قبل ازیں اس بات کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ نواز شریف انھیں اپنے سیاسی وارث کے طورپر سامنے لائیں گے لیکن جنید صفدر نے افواہوں کو لغو قرار دیا اور کہا کہ وہ ابھی عملی سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
تازہ ترین