• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا، اسکول پر ایندھن گرنےسے بچوں کی طبیعت خراب

کیلیفورنیا، اسکول پر ایندھن گرنےسے بچوں کی طبیعت خراب


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول پر طیارے کا ایندھن گرنے سے متعدد بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی جبکہ اسکول کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

امریکی بوئینگ طیارے 777 نے لاس اینجلس انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کے لیے ایندھن نیچے گرایا جو قریب موجود کیلیفورنیا ایلی مینٹری اسکول کے کھیل کے میدان میں آ گرا جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہو گئے جن میں 17 طُلبہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثر ہونے والے افراد کو جِلد پر خارش اور ایندھن سانس کی نالی میں چلے جانے کی شکایت پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں معمولی خرابی کی شکایت پر بوئینگ طیارے 777 ایمرجنسی لینڈینگ کروانی پڑی جبکہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تازہ ترین