کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےآزاد کشمیر سمیت پورے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اپنےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئےکیا انہوں نےوفاقی اور صوبائی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جاتے، جس کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔