• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال میں بڑی آنت کے کینسر کا علاج کیا جارہاہے، پروفیسر امجد سراج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور معروف سرجن پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ سول اسپتال کے سرجری وارڈ تھری نے کولو ریکٹل ڈیزیز(بڑی آنت کی بیماریوں ) کے 800آپریشن کر چکے ہیں، جن میں 113آپریشن بڑی آنت کے کینسر کے ہیں، یہ آپریشن مفت کئے گیے ہیں، اس لحاظ سے سرجیکل وارڈ تھری کا شمار دنیا کے ہائی والیم سرجری وارڈز میں ہوتا ہے، یہ بات انہو ںنے سول اسپتال کے اوٹی کمپلیکس میں کولوریکٹل ڈیزیز پیشنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈائو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اوٹی کمپلیکس میں کولوکون 2020کی دو روزہ پری کانفرنس ورکشاپ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی، برطانیہ سے آئے ہوئے کولوریکٹل سر جن پروفیسر امجد پرویز چیمہ ، پروفیسر طاس قریشی،ڈاکٹر مجیب الرحمن عباسی، ڈاکٹر خورشید اے سموں،پروفیسر ساجدہ قریشی، پروفیسر شہریار غضنفر، پروفیسر شفیق الرحمن،پروفیسر فرحت جلیل، پروفیسر محمد زبیر، پروفیسر سعدخالد نیاز، ڈاکٹر سُمیہ سعید،ڈاکٹر حناخان، ڈاکٹرآغاجان محمد، سمیت سینئر فیکلٹی ممبرز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ 2009 ڈائو میڈیکل کالج کے 78ویں بیج اور کیڈٹ کالج پٹارو کے سابق طلبا کی فنڈنگ سے سول اسپتال کے سرجری وارڈ تھری میں بڑی آنت کے کینسر کا علاج ممکن ہوسکا، اس کے بعد اس بیماری کے ٹیسٹ بہت مہنگے ہونے کی وجہ سے دوسری مشکل تھی، مگر سابق طالبعلم دوستوں کی مدد سے ٹیسٹ کی سہولت بھی سول اسپتال میں مہیا کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین