• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سب سے چھوٹا قد رکھنے والا 27 سالہ نوجوان چل بسا


 دنیا میں سب سے چھوٹا قد رکھنے والا 27 سالہ نوجوان کھاجندرا تھاپا ماگر جمعے کو جہانِ فانی سے کُوچ کرگیا۔

نیپال سے تعلق رکھنے والا کوتاہ قامت نوجوان گزشتہ دنوں سے نمونیہ کا شکار تھا جس کے باعث وہ نیپال کے مقامی اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

View this post on Instagram

We are saddened today to hear of the passing of the world’s shortest man, Khagendra Thapa Magar from Nepal. He was 27 years old.⁣ ⁣ Khagendra, who was born on 14 October 1992, stood at 67.08 cm (2 ft 2.41 in) tall when measured at Fewa City Hospital in Pohkara, Nepal, on the advent of his 18th birthday in 2010. ⁣ ⁣ Khagendra was born in the Baglung district of Nepal, the eldest son of Roop Bahadur and Dhan Maya. His father recalled, “He was so tiny when he was born that he could fit in the palm of your hand, and it was very hard to bathe him because he was so small.”⁣ ⁣ According to friends, Khagendra had been struggling recently with heart problems, asthma and pneumonia.⁣ ⁣ "We’re terribly sad to hear the news from Nepal that Khagendra is no longer with us," said Guinness World Records Editor-in-Chief Craig Glenday, who first met Khagendra during his visit to Italy in 2010. ⁣ ⁣ "His bright smile was so infectious that he melted the hearts of anyone who met him. As many people of short stature experience, life can be challenging when you weigh just 6 kg and you don’t fit into world built for the average person. But Khagendra certainly didn’t let his small size stop him from getting the most out of life. It’s been an honour to know him and his family, and a privilege to share his story with the world."⁣ ⁣ Click the link in our bio for more memories of Khagendra.

A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords) on


14 اکتوبر 1992 میں پیدا ہونے والے کھاجندرا تھاپا ماگر  کا نام 2010 میں  گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ  میں دنیا کے سب سے پست قامت مرد قرار دیئے جانے پر شامل کیا گیا تھا، اس وقت ان کی عمر 18 سال تھی۔

نیپال سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا قد 2 فٹ اور 2 اعشاریہ 42 انچ (67اعشاریہ 8 ملی میٹر) تھا۔

2010 میں  گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ  سے شناخت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پوری دنیا کا سفر کیا اور یورپ اور امریکا میں ٹیلی ویژن پر آنا شروع کیا،ناصرف یہ بلکہ نیپال کی سیاحت مہم کے بھی اہم فرد رہے

ماگر نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے 200 کلومیٹر مغرب کی طرف باگلونگ کے ضلع میں پوکھارہ کی وادی میں رہائش پذیر تھے۔

ماگر کے والد کا کہنا ہے کہ ’جب وہ پیدا ہوئے تو وہ اتنے چھوٹے تھے کہ ہاتھ کی ہتھیلی میں ہی پورے آجاتے تھے، انہیں نہلانابھی بہت مشکل ہوتا تھا۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیٹر اِن چیف کریگ گلنڈے کا کہنا ہے کہ وہ پستہ قد نوجوان  کی موت کی خبر سُن کر انتہائی غمزدہ ہیں۔

کریگ گلنڈے کوتاہ قامت نوجوان سے 2010 میں اُن کے اٹلی کے دوران ملاقات کرنے والے پہلے شخص تھے۔

پستہ قامت نوجوان کی وفات پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’کھاجندرا تھاپا ماگر‘ کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی جو ان سے ملنے والوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین