• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے اور شکر کی قیمتوں میں اضافہ، ایم کیو ایم کی مذمت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے بعد مصنوعی بحران سے شکر اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14ماہ میں شکر کی قیمت میں 50فیصد اضافے اور آٹے کے بحران میں حکومت سندھ کی نا اہلی نمایاں ہے۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ اور مصنوعی بحران سے اضافی بوجھ ڈالنے سے حکومت سندھ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔ عوام سے شکر کی مد میں 155ارب اینٹھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ جبکہ آٹے کی قلت کی وجوہات سامنے آچکی ہیںایک ایسی صورتحال میں جب مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مصنوعی بحران اور عوام پر حکومتی نااہلیوں سے بوجھ ڈالنا افسوسناک ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے وفاقی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اسکا ازالہ کریںاور آٹے کی مد میں کرپشن کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین