• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے چھوٹے دکانداروں پر ٹیکسز کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم نے چھوٹے دکانداروں پر ٹیکسز کا نوٹس لے لیا


وزیرِ اعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پر انسپکشن اور غیرضروری سرٹیفکیٹس کےنام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔

وزِ یراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیرضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 15 چھوٹے کاروباروں پر ٹیکس ختم کیا جائے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، غیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو پُرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

تازہ ترین