• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کا بحران سمجھ سے بالاتر،ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر یوں پر بھارتی جنونی ہندوؤں اور فوج کے مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے،کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو بھارت طاقت سے نہیں دبا سکتا،کشمیریوں کے ساتھ ہیں سیاسی واخلاقی حمایت کرتے رہیں گے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منائینگے، پاکستان گندم کی پیداوار میں ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے آٹے کا بحران سمجھ سے بالاتر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، بجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تاریخ کی بلندی پر ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل حل کرنے میں کمزور نظر آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہون نے مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ وسیکٹر کنوینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ منشیات سے معاشرے میں منفی وغیر اخلاقی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جرائم و کرائم کے خاتمے کیلئے اور نیو جنریشن کو غیر اخلاقیات ومنفی معاملات سے روکنے کیلئے قانون کا ساتھ دینا ہر شہری اور محب وطن کا اخلاقی فرض ہے۔
تازہ ترین