• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 83 سالہ خاتون کی 7ویں کلاس کے امتحان میں شر کت

ترونتھاپور( جنگ نیوز) ہفتے کو ایک 83 سالہ عمر کی خاتون سبھادرا ان 1716امیدواروں میں سے ایک خاتون تھیں جو ساتویں کلاس کے امتحان میں شریک تھیں امتحان کے بعد ان کا کہناتھا کہ اب ان کی نظر میٹرک کے امتحان پر ہےاس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خواندگی کی تعلیم دینے والی ان کی بہو بندواور ان کی پوتی کریشماکی اخلاقی اور عملی مدد کی بدولت ان کا اعتماد بڑھا ،سبھاڈرا نے امتحان شہر کے تھرکاننا پورم میں واقع ابراہم میموریل یونین لائبریری میں لکھا تھا۔ تھرککان پورم کے قریب ٹیگور روڈ کی رہائشی ، سبھاڈرا کو اپنے خاندان میں معاشی پسماندگی کی وجہ سے پانچویں جماعت کے بعد ہی تعلیم چھوڑنا پڑی۔ اگرچہ یہ بند ہی تھیں جنہوں نے سبدھرا کو تعلیم دوبارہ شروع کرنے کی ترغیب دی ، لیکن یہ ان کی پوتی گریشما کی مدد تھی جس نے سبدھرا کو امتحان کی کوشش کرنے کے لئے کافی پر اعتماد کرلیا۔ “ریاضی نانی کا پسندیدہ مضمون ہے۔ اگرچہ انہوں نے ابتدائی طور پر ہندی کے ساتھ جدوجہد کی تھی ، لیکن اب وہ آسانی سے زبان پر عبو ر حاصل کرسکتی ہیں۔
تازہ ترین