• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی قلت کے باعث خصوصی طلبہ کے تعلیمی ادارے متاثر ،سہولیات بند

لاہور(خبر نگار)فنڈز کی قلت کے باعث خصوصی طلبہ کے تعلیمی ادارے متاثر ہو رہے ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے خصوصی طلبہ کو ملنے والی سہولیات بند ہوگئیں۔ طلبہ ووالدین شدید پریشان ہیں۔ محکمہ کے زیر اہتمام چلنے والے خصوصی بچوں کے اکثر اداروں میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت ختم ہو چکی ہے۔ خصوصی طلبہ کو تعلیمی اداروں میں لانے اور گھروں کو واپس لانے والی بسیں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بند پڑی ہیں،جبکہ گونگے بہرے بچوں کو فری کھانا چھ ماہ سے فراہم نہیں کیا جارہا ۔اس حوالےسے معلوم ہوا ہے کہ میس اور ٹرانسپورٹ کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے جا سکے ۔اس ساماہی کے فنڈز نہ ملنے سے تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ سروس بند ہوگئی۔سفری سہولیات نہ ہونے سے طلبہ سکول و کالج جانے سے قاصر ہیں ۔دوسرے شہروں سے آئے طلبہ کے مطابق وہ گھروں سے پیسے منگوا کر کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔طلبہ نے اس حوالےسے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نوٹس لے اور میس میں مفت کھانے کی فراہمی بحال کروائے ۔ اس حوالےسے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے حکام نے کہاہے کہ اس ساماہی کے فنڈز جاری نہ ہونے سے مالی مشکلات کا سامناہے۔
تازہ ترین