• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بچہ بڑا ہو کر پتلادبلا ہوگا یا موٹا، کیسے پتہ لگائیں ؟

ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ جو نو زائیدہ بچے غیر متحرک اور سست ہوتے ہیں ان میں آگے چل کر موٹاپے کے خدشات بڑ ھ جاتے ہیں۔

نیویار ک میں ’ نیچر اسٹڈی‘ کے نام سے 3 سال پر محیط تحقیق کی گئی جس میں 666 نو مولود بچوں اور ان کی ماؤں کو شامل کیا گیا، ’جرنل اوبیسٹی‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جو نوزا ئیدہ بچے کم حرکت کرتے ہیں یا پیدائش کے 12 مہینوں تک غیر متحرک رہتے ہیں ان میں موٹاپے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

محقق سارہ بینجمن کے مطابق بچوں کی پروان چڑھنے اور موٹاپے سے متعلق کی جانے والی یہ تحقیق اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق تھی۔

تحقیق میں 666 بچوں کی عادات اور حرکات کی پیمائش کی گئی جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ تحقیق میں شامل 506 بچے جو اپنے بازؤں اور ٹانگوں کو بہت کم ہلاتے تھے ان میں موٹاپے کے امکانات زیادہ پائے گئے جبکہ جو بچے غیر معمولی متحرک رہے ان میں آگے چل کر موٹاپے کے امکانات نہایت کم تھے ۔

تحقیق کے مطابق جو بچے جلدی گھٹنوں کے بل چلنا، پاؤں سےچلنا اور بھاگ دوڑ شروع کر دیتے ہیں ان میں بھی موٹاپے کے امکانات کم ہوتے ہیں، ایسے بچوں کی مدد کرنی چاہیے اور انہیں چلنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آج کل کے بچے زیادہ وقت ٹی وی، موبائل یا پھر بستر پر گزار دیتے ہیں، ہمیں انہیں متحرک بنانے کے لیے ان کے آگے کھلونے رکھ کر نیچے بٹھانا چاہیے جہاں انہیں چلنے اور کھیلنے میں آسانی ہو۔

تازہ ترین
تازہ ترین