• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے تاجروں کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی، فردوس اعوان

چھوٹے تاجروں کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے تاجروں کے تحفظات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

ایک بیان میں فردوس اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے کاروباری حضرات کی راستے کے کانٹے ختم کردیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تجاویز کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل آگے بڑھانےکے لیے حکومت اور اپوزیشن نے ذمے داری دکھائی، پارلیمنٹ کا آئینی و قانونی کردار عوام کو ریلیف دینے کا باعث بنے گا۔

تازہ ترین