• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش پاکستانی وطن عزیز میں سرمایہ کاری کریں ،چوہدری محمد خان کھٹانہ

اپرسٹن (غلام مصطفی مغل)کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد گل کھٹانہ نے پاکستان اوورسیز الائنس فورم یونان کے صدر چوہدری محمد خان کھٹانہ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ایک عشائیہ دیا، جس میں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر عمران چوہدری، جنرل سیکرٹری شہناز صدیق کے علاوہ کارکنان اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد خان کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا سوچنا چاہیے وہ اسی طرح ممکن ہے جب ہم پاکستان جا کر سرمایہ کاری کریں گے تاکہ روزگار کے مواقع میسر آئیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی معاشرے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے اورمختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے، ان کا کہنا تھا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم مادر وطن کے اندر خوشحالی لانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں اسکے لیے یورپین ممالک اور برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط مذید مضبوط اور فعال ہونے چاہئیں۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بارے بات چیت ہوئی اور آنے والے دنوں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے مذید رابطے ہوں گے۔ شہناز صدیق کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں برطانیہ و یورپ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی، تحریک انصاف پرسٹن ٹاؤن کے آرگنائزر عرفان چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔عشائیہ کے میزبان چوہدری گل محمد خان کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے اور ہم ہر وقت پاکستان کے لیے سوچتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کے ماحول و دیگر شعبہ جات میں دن بدن بہتری آ رہی ہے مستقبل میں پاکستان مذید ترقی کرے گا۔ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک زبان ہیں ۔عشائیہ میں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات راجہ کبیر، نارتھ ویسٹ ریجن کے میڈیا کوآرڈینیٹر نعیم چوہان ، میاں محمد عرفان، چوہدری امجد ، چوہدری شہزاد اکرم، ارشد خان، محمد رفیق، فرید خان،کامران قیصر ، چوہدری ارشاد احمد، چوہدری قاسم، انکل محمد خان، محمد نواز چوہدری، محمد قاسم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔ 
تازہ ترین