• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مفادپرستوں کا ٹولہ اورعوام پر مسلط ہے،جماعت اسلامی

اراولپنڈی (نیوز رپورٹر )صوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مہنگائی،بے روزگاری اور حکمرانوں کے خلاف آج 22جنوری کو مری روڈ لیاقت باغ چوک میں عوامی احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ احتجاج کی قیادت امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے سیدمودودیؒ بلڈنگ میں منعقدہ ضلع راولپنڈی کے تینوں تنظیمی اضلاع کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امرائے اضلاع سیدعارف شیرازی،راجہ محمدجواد،عتیق احمدعباسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعا م الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب اویس اسلم مرزا، ضلعی سیکرٹریزسیدامجدحسین شاہ،سیدعزیرحامد،تاجررہنما محمدتاج عباسی، ضیاء اللہ چوہان سمیت دیگرذمہ داران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اداروں کے نااہل ملازمین کو برطرف کرنے کافارمولہ اپنی ذات پرلاگوکردیں توپنجاب کے عوام کا بھلا ہوجائے گا۔وفاقی اورصوبائی حکومتوں میں نااہلی کا مقابلہ ہے۔ اتحاد ی حکومت مفادپرستوں کا ٹولہ ہے جوعوام پر مسلط ہے۔
تازہ ترین