راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹرسائیکل کھڑا کرنے پردکاندارنے چاقومارکرنوجوان کوزخمی کر دیا۔تھانہ آراے بازارکوتنویراخترنے بتایا کہ میرا بیٹا احسن تنویراور اسکا دوست محمد عدنان موٹرسائیکل پر جارہے تھے جنہوں نے راجڑہائوس کے پاس موٹرسائیکل فٹ پاتھ پر کھڑاکیا تواسی دوران سامنے والی دوکان سے ایک نامعلوم شخص آیا ، اس نے میرے بیٹے کے ساتھ لڑائی شروع کردی اور چاقومارکر شدیدزخمی کردیا۔