• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ محاذ اساتذہ اور ایپکا کے پنجاب سیکر ٹریٹ کے باہراحتجاجی مظاہرے

لاہور(خبر نگار ،اپنے نامہ نگار سے)متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی قیادت چیئرمین حافظ عبدالناصر،حافظ غلام محی الدین،رشید احمد بھٹی، کاشف شہزاد چوہدری،محمد اشفاق نسیم،محمد اجمل شاد،محمد اسحاق رحمانی،محمد آصف جاوید،عبدالستار خاں،شہزاد ندیم قیصر،محمد صدیق گل، ملک امجد، عبدالزاق نیازی و دیگر نے کی،چیئر مین حافظ عبدالناصر نے کہاکہ اگر اساتذہ مسائل کو حل نہ کیا گیا تو 31جنوری کو متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب اور ایجوکیٹرز ریگولرائزیشن مومنٹ کے اجلاس عام میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیک) کے امتحانا ت کے بائیکاٹ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹزریگولرائزیشن موومنٹ کی نمائندگی خضر حیات وٹو، رضوان حیات، ذیشان اپل، احمد نثار، عمر اویس، محمدسہیل، محمد عثمان و دیگر نے کی۔ مزید برآںآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( اپیکا)نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور سول سیکرٹیریٹ کا گھیراو کیا ۔ صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ سے نکلنے والی ریلی میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کی ۔حاجی محمد ارشا د نے خطاب کرتے ہو ئے مذاکرات کی بار بار دعوت مسترد کرنے ،تمام امتیازی سلوک ختم کرنے،یوٹیلٹی الاؤنس،گروپ انشورنس،ہاؤس ریکوزیشن،سیکرٹیریٹ/ایگزیکٹو الاؤنس بلا امتیاز نوٹیفکیشن کرنےبناولنٹ فنڈ کی اضافہ شدہ مراعات میں کمی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 3دن کے اندر مطالبات پر عمل کیا جا ئے ورنہ باقاعدہ اور مسلسل احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا جا ئے گا۔
تازہ ترین