پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں واقع ایم اے جناح روڈ پر ایک عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے 4 افراد دب گئے، جبکہ ایک لاش نکال لی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سکھر میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت سے ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے بعد علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی صورت حال دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ بلڈنگ گرنے کے علاقے میں لوگوں کا رش لگ گیا ہے۔