• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کے شہر سکھر کی 4 منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی جن میں خاتون اور بچی بھی شامل ہیں، واقعے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔


سکھر کے حسینی روڈ پر 3 منزلہ رہائشی عمارت دھماکے سے گر گئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔

3 منزلہ عمارت میں 4 بھائیوں کے خاندان آباد تھے جبکہ نیچے دکانیں تھیں، عمارت گرتے ہی بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، رینجرز اور پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے، سول اسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: سکھر، عمارت گرنے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی 2 وجوہات ہو سکتی ہیں، ایک ناقص مٹیریل یا پھر عمارت کو نقشے کے مطابق تعمیر نہیں کیا گیا ہوگا، تاہم اس کی تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین