• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر اسکریننگ میں خواتین کی عدم دلچسپی

سٹیفورڈ (مریم فیصل)برطانیہ میں پچاس ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر اسکریننگ نہیں کرواتی ہیں۔ این ایچ ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو تشویش کی بات ہے ۔این ایچ ایس یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ پچاس سے ستر سال کی خواتین ہر تین سال بعد بریسٹ کینسر اسکریننگ کروائیں لیکن بڑی تعداد اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاتی ، صرف ایک تہائی خواتین اس آفر کے تحت اسکریننگ کرواتی ہیں ۔ساوتھ سٹیفورڈ شایر میں سٹیفورڈ ،اور گرد و نواح کے ٹاؤنز میں بھی یہ تعداد زیادہ ہے ۔برطانیہ بھر میں71.6 فیصد خواتین اسکریننگ کرانے کی اہل ہیں لیکن ان میں سے کم ہی خواتین اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسکریننگ کرواتی ہیں ۔اس اسکریننگ سے کینسر یا ٹیومر کے ممکنہ خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اکر کسی عورت میـں کینسر کے اثرات پائے جائیں تو جلد علاج ممکن ہوسکتا ہے ۔اس لئے اسکریننگ کے ماہرخواتین پر زور دے رہے ہیں کہ ہر تین سال بعد یہ اسکریننگ ضرور کروائیں۔
تازہ ترین