• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میں جس ادارے میں ملازمت کرتا ہوں، وہاں سب انفرادی طور پر نماز پڑھتے ہیں، البتہ جمعہ کی نماز کے لیے مسجد جاتے ہیں، آفس میں کوئی مخصوص جگہ نہیں، جہاں اٹھنا بیٹھنا ہے ،وہیں نماز پڑھتے ہیں۔معلوم کرنا ہے کہ اس طرح نماز ادا ہوجائے گی؟(اویس اشرفی)

جواب :- فرض نماز کے لئے اصل جگہ تو مسجد ہے ،نیز نماز باجماعت ادا کرنی چاہیے ،تاہم جگہ اگر پاک ہے تو آفس میں بھی نماز ہوجائے گی ، مگر مسجد کا ثواب نہیں ملے گا اور اگر انفرادی نماز پڑھیں گے تو جماعت کے ثواب سے بھی محرومی ہوگی ،اگر مسجد نہ جاسکیں تو کم از کم اتنا ضرور کرلیں کہ آفس میں نماز کے لئے جگہ مختص کریں،تاکہ نماز میں یکسوئی رہے اور نماز باجماعت بھی ادا کی جاسکے۔

تازہ ترین