• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں بننے والے بارانی ڈیم میں واٹر ٹینکر سے پانی چھوڑنے کی اطلاعات


وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کرک میں بارانی ڈیم کا افتتاح تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کیا تاہم بارانی ڈیم کے افتتاح سے قبل ڈیم میں واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

کرک کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا پانی جمع کرنے کے لئے بارانی ڈیم تعمیر کیا گیا ہے جس کا پانی زرعی مقاصد اور پینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے 21 جنوری کو ڈیم کا افتتاح کیا لیکن افتتاح سے قبل ڈیم میں واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی چھوڑا گیا۔

ڈی جی سوئیل کنزرویشن یاسین وزیر کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر ہیلی پیڈ اور تقریب کی جگہ پر چھڑکاؤ کے لیے لائے تھے، لیکن تقریب کے دوران ہلکی بارش شروع ہوگئی تو پانی ضائع کرنے کی بجائے ڈیم میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ 25 ایکڑ والا ڈیم واٹر ٹینکر سے نہیں بھرا جا سکتا، ڈیم بھرنے کے لیے کم از کم 50 ہزار واٹر ٹینکر چاہئیں۔

ڈی جی سوئیل کنزرویشن نے کہا کہ ڈیم کو واٹر ٹینکر سے بھرنے کا بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین