• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کی عالمی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ خطرے میں

پاکستان کی عالمی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ خطرے میں


عالمی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی ٹیم پاکستان کی پوزیشن خطرے سے دو چار ہوگئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔

دونوں ٹیمیں باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں جبکہ دونوں ہی کپتان بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہاں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی سرفہرست پوزیشن خطرے میں ہے اور اسے بچانے کے لیے حریف ٹیم کو تمام میچوں میں شکست دینا ہوگی۔

آئی سی سی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جو دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے 269 پوائنٹس سے صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے۔

اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

اگر سیریز کے دو میچ جیتنے کے باوجود قومی ٹیم اپنا ایک میچ ہار گئی تو پاکستان کے پوائنٹس 268 ہوجائیں گے اور قومی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی جائے گی۔

اسی طرح اگر قومی ٹیم کو بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں 2 میچوں میں شکست ہوتی ہے تو ٹیم دوسرے نہیں بلکہ سیدھا تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔

بنگلہ دیشی ٹیم اگر تینوں میچوں میں کامیاب رہی تو قومی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقا کے برابر ہوجائیں گے۔

یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستان کو سال 2020 کے آغاز میں ہی ایک مشکل ترین امتحان سے گزرنا پڑے گا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، بنگلا دیش کے خلاف متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین