• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت،95ہزارمستحقین زکواۃ کیلئے 57کروڑروپے کے فنڈز جاری

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ حکومت نے 95ہزارمستحقین زکواۃ کے لیے 57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الائونس کی مدمیں جاری کردیئے ہیں، مستحقین زکواۃ کوفی کس 6ہزار روپے دیئے گئے،سندھ کے95082مستحقین زکواۃ کوفی کس 6ہزارروپے دئیے گئے ، 570ملین کے فنڈز سندھ بینک کے ذریعے اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے گئے بیوائوں،نادارافرادکوفنڈ کی ادائیگی جولائی 2019سے التوا میں تھی،دوسری جانب سندھ حکومت نے مستحقین زکواۃ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کیا ہے، آئندہ ششماہی کیلیے گزارہ الائونس کااجرابائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہوگا، بائیو میٹرک تصدیق کے لیے نادرا 12روپے فی کس وصول کرے گا،وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 50لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تازہ ترین