• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدوس بزنجو 10 ارکان لائیں، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی میں دیر نہیں کرینگے، اپوزیشن لیڈر

کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی تبدیلی کیلئے قدوس بزنجو10 ارکان اپوزیشن چیمبر لانے میں کامیاب ہوئے تو اس جمہوری حق میں دیر نہیں کرینگے اور اپوزیشن بات چیت کیلئے تیار ہے۔

23 ارکان ساتھ ہیں، اب گیند قدوس بزنجو کی کورٹ میں ہے ۔

ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن میں جمعیت علماء اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،مسلم لیگ(ن) سمیت 23ارکان ہیں اپوزیشن کی خواہش ہوتی ہے کہ ہماری حکومت بن جائے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی پر 23ہم ہیں 10اور آجائیں۔

اپوزیشن چیمبر میں پھر ہم جمہوری حق ادا کرنے میں دیر نہیں کرینگے،۔

تازہ ترین