• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی زیادتی اور قتل واقعات ‘خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا ئے ،ڈاکٹر فائزہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ملک بھر میں معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کی روک تھام کیلئے حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتیں سیاسی اختلاف سے بالاتر سخت قوانین کا اجرائاورخصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لائیں تاکہ مستقبل میں آئندہ کوئی اس طرح کے گھناو ننے جرم کے بارے میں سوچ بھی نا سکے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی راہنما اور سابقہ پارلیمنٹرین ڈاکٹر فائزہ رشید نے گزشتہ روز نوشہرہ زیارت کاکاصاحب میں معصوم بچی عوض نور بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا ہماری ہمدردی کے دو بول معصوم عوض نور کے والدین کے درد، الم و کرب اور پہاڑ جیسے غم کیلئے ناکافی ہیں اور اس قسم کے واقعات نے سماج اور انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے.ڈاکٹر فائزہ رشید نے مزید کہا کہ قوم کے مستقبل و معمار ہمارے بچے، جن سے زیادتی، تشدد ریپ کیسز میں مسلسل اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے ۔
تازہ ترین