• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہڑپشن شروع کر رکھی ہے، سراج الحق

جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہڑپشن شروع کر رکھی ہے، یہ ہڑپشن کرپشن سے بھی زیادہ سنگین ہے۔

سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی اور جمعیت اتحاد العلماء لاہور کے زیرِ اہتمام منصورہ لاہور میں منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نےایک بار پھر موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت کو پولیو زدہ قرار دیا اور کہا کہ قوم جو کما رہی ہے، وہ آئی ایم ایف لے جا رہا ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت میں برکت ختم ہو گئی ہے، اس وقت مافیا کی حکومت ہے، فیصل واوڈا جیسے شہزادے مسلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: آٹا بحران نے نااہل حکمرانوں کا پول کھول دیا، سراج الحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے حج کے کرائے میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے، حج پر بھارت اور بنگلا دیش سے بھی زیادہ خرچ آ رہا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان لاکھوں کی تنخواہ میں بھی اپنا گھر نہیں چلا سکتے تو 15 اور 20 ہزار تنخواہ والے کس طرح گزارا کرتے ہوں گے؟

تازہ ترین