• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: اسپیکر نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

بلوچستان: اسپیکر نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی


اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال، صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف اسمبلی میں استحقاق کی 3 علیحدہ تحاریک جمع کرادیں۔

صوبائی اسمبلی میں میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کے خلاف تحارک استحقاق جمع کرائی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی ضرور آئے گی، وقت فیصلہ کرے گا کہ آئندہ وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جمال کمال، ظہور بلیدی اور سرفراز بگٹی نے ان کے خلاف غیر مہذب اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا، جس سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے تقریباً تمام لوگ ناراض ہیں، ہم اپنی پارٹی میں ہی تبدیلی لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تمام پارٹیوں کی حکومت بنائی جائے جو بلوچستان کے مفاد میں کام کرے، جام کمال پارٹی کے مالک نہیں وہ بھی ایک ممبر ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال سے متعلق مزید کہا کہ وہ اچھے آدمی ہیں مگر وہ فیصلے نہیں کرسکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے بدترحکومت بلوچستان کی تاریخ میں نہیں آئی، جو پارٹی چلانے کے قابل نہیں وہ صوبے کو کیسے چلائے گا؟

تازہ ترین