کراچی ( اسٹاف رپورٹر) غیاث پراچہ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشنزنےایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار سے ملاقات کے بعد بی ایم پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ترجمان ایف پی سی سی آئی کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثارنے اسلام آباد کیپٹل آفس میں پاکستان بھرکے چیمبرز ، ٹریڈ باڈیزو ایسوسی ایشنز کے نمائندگان و چیئرمین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے وفد کی قیادت ملک زبیر و صدر محمد احمد کر رہے تھے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے فیڈریشن کی نو منتخب قیادت کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا جس میں غیاث پراچہ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشنز ودیگر ایسوسی ایشنز کی طرف سے صدر میاں انجم نثار اور ان کی کا بینہ کو مبارکباد دی۔