• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد امام بخش مستانہ کی رحلت سانحہ سے کم نہیں ‘ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کوئٹہ( این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ بلوچی ادب ثقافت اور زبان کی پہچان گلوکار امام بخش مستانہ کی بلوچ کلاسیکل گائیگی محبت ،تہذیب اور شعور کا نام ہےان کی رحلت بلوچ قوم کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیںنیشنل پارٹی ان کی خدمات کو قومی اثاثہ قرار دیتی ہےغم کی اس گھڑی میں پارٹی عظیم گلوکار کے خاندان سے نہ صرف تعزیت کرتی ہے بلکہ ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہےرہنمائوںنے بیان میں کہاکہ استاد امام بخش مستانہ جیسے گلوکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہےجس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی مرحوم نے جس انداز میں غزل اورگیت گاتے وہ انمول ہیں استاد امام بخش مستانہ کی قومی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
تازہ ترین