آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پومپیو خاتون رپورٹر پر کیوں چِلائے؟

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو یوکرین اسکینڈل پر انتظامیہ کا مؤقف پوچھنے پر خاتون رپورٹر پر برہم ہو گئے، کمرے میں بلایا، ان پر چلائے نا زیبا الفاظ بھی کہے۔

خاتون صحافی نے امریکا کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے سوال کیا کہ کیا وہ یوکرین میں سابق امریکی سفیر کا دفاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں؟

مائیک پومپیو نے جواب دیا کہ میں نے محکمۂ خارجہ کے ہر عہدیدار کا دفاع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران کو پومپیو کی دھمکی

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ نے کیا کہہ دیا کہ پومپیو کا چہرہ سرخ ہو گیا؟

صحافی نے پھر سوال داغ دیا کہ انہوں نے کب یووانوچ کا دفاع کیا ہے؟

اس پر پومپیو برہم ہو گئے اور کہا کہ جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا، جس کے بعد انہوں نے صحافی کا شکریہ ادا کر کے انٹرویو ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ’مائیک پومپیو امریکی سفارتکاری کا زہریلا پودا ہیں‘

یہ بھی پڑھیئے: پومپیو کی عمران خان سے مل کر کام کرنے کی خواہش

صحافی میری لوئیس کیلی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بعد میں انیہں ریکارڈر کے بغیر کمرے میں بلایا، ان پر کافی دیر تک چلاتے رہے، جبکہ نازیبا الفاظ بھی کہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید