• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی کوئی بھی کارروائی بڑی غلطی ہوگی، مائیک پومپیو کی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ عراق اور شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ایسی کوئی بھی کارروائی ایران کی بڑی غلطی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں سمیت ہر قسم کے جوابی اقدام کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ عراقی عوام انسداد دہشت گردی مہم کے لیے امریکا کا ساتھ جاری رکھنا چاہتے ہیں، جب عراقی قیادت اور حکومت فیصلہ کرے گی تو دیکھتے ہیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

ادھر اتحادی افواج کو نکالنے سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے اتحادی افواج کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی دیکھئے:تنصیبات نشانے پر ہیں، امریکا اور ایران کی ایک دوسرے کو دھمکیاں


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قرارداد کے اثرات اور اس کی قانونی نوعیت پر مزید وضاحت کا انتظار ہے، عراقی رہنما داعش کی شکست کے لیے عالمی اتحاد کی موجودگی پر نظرثانی کریں۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے اپنی سرزمین پر موجود غیر ملکی فوجوں کے خلاف قرار داد منظور کرلی ہے، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عراق غیر ملکی افواج کے ساتھ معاونت ختم کردے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ایران اور امریکا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی جاررہی ہیں۔

تازہ ترین