• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی حکام نے رودبار انگلستان میں پناہ گزینوں کی کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا

لندن (پی اے) فرانسیسی حکام نے رودبار انگلستان میں ایک کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا، جس میں8پناہ گزین سوار تھے۔ فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کی صبح شمالی ریزورٹ کے نزدیک پناہ گزینوں کے ایک گروپ کے لیے الرٹ ہوئے۔ آٹھوں پناہ گزین تباہ شدہ انجن والی کشتی میں پائے گئے۔ یہ بات رودبار کی نگرانی کرنے والے ادارے پریمر مانچ نے بتائی۔ گروپ کو سرحدی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خطرات کی وارننگ کے باوجود درجنوں پناہ گزین اس ہفتے رودبار کی معروف جہاز رانی کی لینوں کو عبور کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔ بارڈر فورس نے جمعہ کی صبح12پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو روک لیا تھا جنہوں نے خود ایرانی باشندے ظاہر کیا تھا اور وہ رودبار کا سفر کررہے تھے طبی معائنے کے لیے انہیں ڈوور لے جایا گیا، جہاں امیگریشن حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی، جمعہ کو علی الصبح فرانسیسی حکام نے تصدیق کی کہ مزید11پناہ گزینوں کو کیلے کے ساحل کے نزدیک روکا گیا تھا، جمعرات کو سات مردوں کو جو خود کو شاہی باشندے ظاہر کررہے تھے بارڈر فورس نے روک کر برطانیہ پہنچایا گیا تھا۔
تازہ ترین