آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نام نہاد یوم جمہوریہ پر مزید 3 کشمیری شہید

 قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ترال میں محاصرہ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی نام نہاد یومِ جمہوریہ کے موقع پر آج دنیا بھر میں کشمیری یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

بھارتی یومِ جمہوریہ پر قابض افواج نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، متوقع احتجاج کے پیشِ نظر جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے محاصرے کو 175 دن ہو گئے، سرد موسم میں کشمیری مشکلات کا شکار ہیں، خوراک اور ادویات کی کمی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مسئلہ کشمیر سے متعلق مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ادھر برطانیہ میں بھارت کے متنازع شہریت بل اور مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے خلاف لندن میں برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید