• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی ایلش نے گریمی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا


امریکی موسیقار و گلوکارہ بلی ایلش نے موسیقی کے سب سے بڑے 62 ویں گریمی ایوارڈز2020 کا میلہ لوٹ لیااور سال کے بہترین گانے سمیت 5 ایوارڈ جیت لیے۔

لاس اینجلس میں62 ویں گریمی ایوارڈز کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں 18 سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے 5 ایوارڈ جیت کر میلہ اپنے نام کرلیا۔

اس شاندار تقریب میں فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔

تقریب میں امریکا کے لیجنڈ باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جو کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین