• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ کی رہائش گاہ کی نیلامی روک دی اور حکمِ امتناع جاری کر دیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق نے عدالتِ عالیہ میں رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے نیلامی روک دی ہے۔

تبسم اسحاق نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ یہ گھر انہیں حقِ مہر میں دیا گیا تھا، ان کی جائیداد کی ضبطی اور نیلامی کے احکامات درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد

اس سے پہلے لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس پر نیلامی کا بورڈ لگ گیا۔

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے ٹیم پہنچ گئی، کرسیاں لگ گئیں، سارا عمل تیار ہوگیا، لیکن بولی کے لیے کوئی نہیں پہنچا، بالآخر عدالت کی جانب سے گھر کی نیلامی کا عمل روک دیا گیا۔

تازہ ترین