• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر معاملہ: آئی جی پنجاب کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیشی

ڈپٹی اسپیکر معاملہ: آئی جی پنجاب کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیشی


ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے پولیس کے ناروا رویے کے معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی سے آدھے گھنٹے جاری ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ وہ یہ معاملہ خود دیکھیں گے۔ 

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جن افراد کی نشاندہی ہوئی ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی جو فیصلہ کریں گے اس پر عمل ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر کا معاملہ ختم ہونے پر اسپیکر پرویز الہٰی نے ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا اور ایوان کو بتایا کہ ارکان اسمبلی کی عزت اور وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

کمیٹی میں شامل اپوزیشن رکن ملک ندیم کامران اور ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اراکین کا تعلق چاہے اپوزیشن سے ہو یا حکومت سے، ان کے جائز کام ضرور ہونے چاہئیں۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اسمبلی کی کارروائی بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین