اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کابینہ کے اجلاس میں سپر یم کورٹ کی سما عت کے بارے میں بتایا ۔
ذ رائع کے مطا بق انہوں نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے کئے گئے سخت سوالات اور ریمارکس کا تذکرہ کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اداروں سے کوئی محاذ آ رائی نہیں کرنی۔
اداروں کے ساتھ مل کر چلنا ہے اور عدالت کو مطمئن کرنا ہے۔عدالت جو بھی سوالات کرے ان کا جواب دینا ہمارا فرض ہے۔