• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے آج 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے، دفترِ خارجہ


افغانستان سے آج 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے، دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان میں آج صبح 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ آج صبح فائر کیے گئے افغان مارٹر گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طور خم گیٹ سیکیورٹی مقاصد کے باعث بند کر دیا گیا ہے، تاہم طورخم گیٹ کے جلد دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چینی حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ مارٹر گولے پاکستان کی حدود میں فائر کیے جانے کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

تازہ ترین