ملک کے 3 صوبوں میں ایک ہی دن میں پولیو وائرس کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں 2019ء کا ایک اور پولیو کیس رتو ڈیرو لاڑکانہ میں سامنے آیا ہے۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق رتو ڈیرو لاڑکانہ میں ساڑھے 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
اس تازہ کیس کے بعد 2019ء سے اب تک سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
ادھر خیبر پختون خوا میں ضلع ٹانک کے علاقے میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
محکمۂ صحت کے پی کے حکام کے مطابق ٹانک کے مذکورہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کی کوئی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔
دوسری جانب صوبائی محکمۂ صحت بلوچستان نے ضلع نصیر آباد کے ڈیڑھ سال کے ایک بچے میں پولیس وائرس ہونے کا انکشاف کیا ہے۔